بھارت

تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر ہے، راہول گاندھی

نئی دلی:کانگریس کے رہنما اور پارلیمنٹ کے ایوان زیرین ”لوک سبھا “ میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے ملک کے تعلیمی نظام کو ایک مرتبہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نظام اسی نسل کو ناکام کررہا ہے جسے اسے آگے بڑھانے کیلئے بنایا گیاتھا۔
راہول گاندھی نے ”ایکس“ ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پیپر لیک ، ناقابل برداشت فیس اور تعلیم کا خستہ حال بنیادی ڈھانچہ اس ناکامی کی بنیادی مثالیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے لاکھوں نوجواں ایمانداری سے محنت کرتے ہیں لیکن اسکے باوجود نظام انہیں مایوس کرتا ہے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ تعلیمی نظام کو درست کرنے کی شروعات ان لوگوں کی بات سننے سے ہونی چاہیے جو روزانہ اس کی ناکامیوں کا سامنا کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اجتماعی کوششوں کے ذریعے نظام تعلیم کو بہتر بنایا جاسکتا ہے ، اگر ایسا نہ کیا گیا تو اس نظام کو تباہی سے دوچار ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button