بھارت

بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی فائرنگ سے دو بنگلہ دیشی شہری جاں بحق

نئی دہلی:بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی فائرنگ سے دو بنگلہ دیشی شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ تھاکرگائوں میں پیرگنج کے سرحدی علاقے چندرہٹ کے قریب پیش آیا، جہاں بی ایس ایف اہلکاروں نے تین بنگلہ دیشی شہریوں پر فائرنگ کی۔مقامی افراد اور بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کے ذرائع کے مطابق فائرنگ ہفتے کی صبح سرحدی ستون نمبر 333کے قریب ہوئی۔ تینوں افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں بعد ازاں بی ایس ایف اہلکاروں نے کلیا گنج اسٹیٹ جنرل ہسپتال منتقل کیا۔زیرِ علاج دو زخمیوں اسدالحق اور مستقیم ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ تیسرا شہری، اودا، تاحال زیرِ علاج ہے۔جاں بحق افراد کی لاشیں دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان مذاکرات کے ذریعے بنگلہ دیش واپس لانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button