مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :کٹھوعہ ، ادھمپور دیگر اضلاع میں ہائی الرٹ، مجالٹا جنگلات میں آپریشن مسلسل جاری

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے کٹھوعہ، سانبہ، ادھمپور، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے ۔بھارتی فورسز کا ضلع ادھمپور کے مجالٹا جنگلات میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن گزشتہ کئی روز سے جاری ہے ۔ فورسز نے آپریشن کے دوران 17ستمبر کو 2نوجوان ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیے تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے آپریشن 16 ستمبر کی رات بارٹل، سوہن اور خوبن کے گھنے جنگلات میں شروع کیا تھا۔بھارتی فوج کی ‘وائٹ نائٹ کور، پیر املٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس نے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا ہے۔
آپریشن میں سراغ رساں کتوں، ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
دریں اثنا، سری نگر جموں شاہراہ سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر بھی مزید چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے ۔
مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے اس طرح کے تلاشی آپریشنوں کا بنیاد ی مقصد مقامی آبادی کو ہراساں کرنا، ان کی آزادیِ اظہارِ رائے کو دبانا اور غیر قانونی بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں انہیں انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔ ان آپریشنز کے دوران عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ جیسی انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی اس طرح کے آپریشنوں کے خلاف بار ہا آواز اٹھاتی رہی ہیں اور برملا یہ کہا ہے کہ بھارتی فورسز محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مقامی آبادیوں کو انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نشانہ بناتی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button