مقبوضہ جموں و کشمیر

پہلگام فالس فلیگ: بھارت سکیورٹی پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دینے سے قاصر

اسلام آباد: پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں مجرمانہ سکیورٹی غفلت، انٹیلی جنس ناکامی اور نااہلی پرکڑے سوالات کا بھارت ایک سال بعد بھی جواب نہ دے سکا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی جے پی کی پہلگام فالس فلیگ کی منظم سازش کیخلاف بھارتی عوام نے بھی سنجیدہ سوالات اٹھائے۔ بھارتی عوام نے داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بی جے پی کے پرانے ہتھکنڈے کو یکسر مسترد کیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بھی پہلگام فالس فلیگ کے ڈرامے پر کئی سوالات اٹھائے جن کے جوابات مودی سرکار آج تک نہیں دے سکی۔ مقبوضہ کشمیرمیں لاکھوں بھارتی فوج کی تعیناتی کے باوجود ہونے والے واقع پر بھارتی عوام نے مودی حکومت اورسکیورٹی ناکامی کو مورد الزام ٹھہرایا۔ کشمیر ی عوام اور بھارتی سیاسی جماعتوں نے پہلگام فالس فلیگ ڈرامے کو منصوبہ بندی ، سکیورٹی ناکامی اور سازش قرار دیا۔ ماہرین کے مطابق بھارت اڑی 2016، پلوامہ 2019 اور پہلگام2025 جیسے فالس فلیگ کرنے میں تاریخ رکھتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button