بھارت

مودی نے طیاروں کی تباہی کے حوالے سے قوم کو گمراہ کیا ، گانگریس

نئی دہلی :
انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جنگی طیاروں کی تباہی کے حوالے سے قوم کو گمراہ کیا ہے کیونکہ فوج نے پاکستا ن کے ساتھ لڑائی میں طیاروں کے نقصانات کا اعتراف کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ پاکستان نے بھارت کے کچھ طیارے مار گرائے ہیں۔کھرگے نے ’ایکس “ پر ایک پوسٹ میں لکھا”مودی حکومت نے قوم کو گمراہ کیا ہے، جنرل چوہان کے بیان کے تناظر میں کچھ انتہائی اہم سوالات ہیں جو پوچھے جانے کی ضرورت اور یہ سوالات صرف اس صورت میں پوچھے جا سکتے ہیں جب پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس فوری طور پر بلایا جائے“۔
انہوں نے مزید کہاکہ کانگریس کرگل جائزہ کمیٹی کی طرز پر ایک آزاد کمیٹی کے ذریعے دفاعی تیاریوں کا جامع جائزہ لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔“
یاد رہے کہ پاکستانی ائر فورس نے بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی میں تین رافیل طیاروں سمیت بھارتی ائر فورس کے چھ جہاز مار گرائے تھے ۔پاکستا ن کے ہاتھوںعبرتناک شکست پر مودی حکومت انتہائی بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھارت کے خلاف اشتعال انگیزتقاریر کے ذریعے اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔بی جے پی حکومت حزب اختلاف کے مطالبے کے باوجود معاملے پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں بلا رہی ہے۔KMS-11/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button