مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: چٹاپانی، پیر پنجال اور مغل روڈ کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری
سرینگر:غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقضہ جموں و کشمیر میں چٹاپانی، پیر پنجال رینج اور مغل روڈ کے بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے۔
قابض حکام نے میڈیاکوبتایاہے کہ بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ نشیبی علاقوں میں بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔
قابض انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مغل روڈ پر سفر کے دوران احتیاط کریں اور سفر شروع کرنے سے قبل روڈ کی صورتحال کی تصدیق کریں۔






