مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں: بھارتی ریزرو پولیس کے کانسٹیبل نے خودکشی کرلی

 

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کےزیرقبضہ جموں و کشمیر کے شہر جموں میں بھارتی ریزرو پولیس کے ایک کانسٹیبل نے خودکشی کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، 40 سالہ آئی آر پی کانسٹیبل نے، جس کی شناخت ارجن چاند کے نام سے ہوئی ہے شہر کے علاقے چنور میں اپنی کرائے کی رہائش گاہ پر پھندہ لگا کر خودکشی کی۔
مقتول آئی آر پی کی 24ویں بٹالین میں خدمات انجام دے رہا تھا اور اس وقت منوال میں تعینات تھا۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم ارجن کی رہائش گاہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button