World

بی جے پی حکومت میں انسانی حقوق کے بھارتی ریکارڈ میں شدید تنزلی آئی ہے ”ریڈرس، او ایم سی ٹی“

لندن : انسانی حقوق کی تنظیموں ”ریڈریس“اور ”ورلڈ آرگنائزیشن اگینسٹ ٹارچر“ (او ایم سی ٹی) نے بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست اتر پردیش میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کے بارے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مشترکہ شکایت جمع کرائی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لندن میں مقیم ریڈریس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ شکایت بھارتی ماہرین کے قریبی تعاون سے تیار کی گئی ہے اور اس میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی دستاویزات اور کام پر روشنی ڈالی گئی ہے جن کی شناخت سیکورٹی وجوہات کی بنا پر خفیہ رکھی گئی ہے۔ یہ 2022 اور 2026 میں بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بین الاقوامی قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کے بارے میں دو الگ الگ تحقیقات میں آزاد بین الاقوامی ماہرین کے پینل کے نتائج کا بھی احاطہ کرتی ہے۔
دونوں تنظیموں کی طرف سے درج کی جانے والی شکات میں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کی طرف سے اتر پردیش میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین اورتصدیق شدہ خلاف ورزیوں کا ذکر کیا گیا ہے جس میں پولیس کے ہاتھوں مسلمانوںکا جعلی مقابلوںمیں ماورائے عدالت قتل ، تشدد، ناورا سلوک وغیرہ شامل ہیں۔
علاوہ ازیں اس میں قتل ، تشدد میں ملوث گروہوں کی سرکاری سرپرستی جبکہ بے گناہ مسلمانوں کے خلاف بہیمانہ تشدد ، کالے قوانین کا استعمال اور انکی بے جواز گرفتاریوں کا ذکر بھی شامل ہے۔شکایت میں کہا گیاہے کہ یہ سب مسلمانوں کو خاموش کرانے اور انہیں دیوار کیساتھ لگانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔
ریڈریس نے کہا کہ 2014 میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت کے انسانی حقوق کے ریکارڈ میں انتہائی تنزلی آئی ہے، بی جے پی دور میں مذہبی اقلیتوں کو امتیازی تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شکایت میں بی جے پی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اتر پردیش سمیت پورے ملک میں مسلمانوں کے خلاف تشدد، ناروا سلوک اور دیگر سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات کی موثر تحقیقات کرکے مجرموں کو جوابدہ ٹھہرا ئے۔ بھارتی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسلمانوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر اور تشدد پر اکسانے کی عوامی سطح پر مذمت کرے۔
تنظیموں نے نئی دہلی پر زور دیا کہ وہ تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن اور اس کے اختیاری پروٹوکول کی توثیق کے لیے ایک ٹھوس منصوبہ اپنائے اور امتیازی سلوک کو روکنے اور مسلمانوں سمیت مذہبی اقلیتوں کو تشدد، ماورائے عدالت قتل اور تشدد کی دیگر اقسام سے بچانے کے لیے جامع اصلاحات نافذ کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button