بھارت

بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا: بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی

 

نئی دہلی: بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی ہے اوربی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے کے تحت چھ سالہ بلڈوزرمہم کے دوران مسلمانوں کی 2,100سے زائد مساجد اوردیگر عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتہا پسند بی جے پی کا مسلمانوں کیخلاف امتیازی سلوک اور ان کی املاک کو منہدم کرنے کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔معروف ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق بی جے پی حکومت نے دہلی کے شالیمارباغ میں قائم مدینہ مسجد کورات کی تاریکی میں شہید کر دیا۔مقامی رہائشیوں نے مسجد کے اندرلوگوں کی موجودگی کے باوجود انہدامی کارروائی پرشدیدتشویش کا اظہار کیاہے۔امریکی نشریاتی ادارے مسلم نیٹ ورک ٹی وی کی تحقیقات کے مطابق بھارت میں چھ سالہ بلڈوزرمہم کے دوران مسلمانوں کی 2,100سے زائد عبادت گاہوں اور عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔2020کے دہلی فسادات کے دوران بھی کم از کم 17 مساجد، مدارس اور مزارات کو حملوں کے بعد نذرِ آتش کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button