بھارت

منی پور:حملے میں زخمی ناگا شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی

امپھال: شورش زدہ ریاست منی پور کے ضلع سیناپتی میں پر فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا 49 سالہ ناگا شہری آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جس کے بعد اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، شاجوبہ گاں کا رہائشی اشیہو سانی آج ایک نجی ہسپتال میں چل بسا۔
یہ حملہ ہفتے کے روز پیش آیا تھا ۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو ناگا شہری موقع پر ہی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔ آشیہو سانی کی ہلاکت کے بعد اب مرنے والوں کی تعداد تین ہو چکی ہے۔
اس واقعے کے بعد منی پور کی ناگا سول سوسائٹی اور تنظیموں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے سینی پتی میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے ہیں۔منی پور میں گزشتہ چند دنوں کے دوران مختلف اضلاع میں مسلح عسکریت پسندوں کے حملوں کی وجہ سے کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button