مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں: سڑک حادثے میں بھارتی بی ایس ایف اہلکار ہلاک
جموں:غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع جموں میںسڑک حادثے میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت 59سالہ وید پال سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو بی ایس ایف کا سب انسپکٹرتھا۔ضلع کے گائوں رتنال کے قریب ٹریکٹر الٹنے کے باعث ہلاک ہوا ۔ قابض حکام کے مطابق وید پال ٹریکٹر الٹنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا ۔
ادھرضلع بڈگام کے علاقے خان صاحب میں ایک اور حادثے میں ایک شخص غلا م حسن چوپان درخت سے گرنے سے ہلاک ہو گیا۔
دریں اثنا، ضلع کٹھوعہ میں بانی-بسوہلی روڈ پر ایک کار سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے گیبلیش کمار اور راج کمار نامی دو افراد ہلاک ہو گئے۔KMS-Y







