بھارتی جرائم پیشہ گینگ دنیا بھر کیلئے بڑا خطرہ قرار
ایف بی آئی نے مفروربھارتی شہری کو انتہائی پرتشدد، مسلح اورخطرناک قراردے دیا
واشنگٹن:امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی نے بھارتی نژاد ستیندر جیت سنگھ کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور منشیات کے جرائم میں مطلوب قرار دیا ہے۔
ایف بی آئی نے انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی جرائم پیشہ گینگ دنیا بھر کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔ رپورٹ میں بھارتی نژاد ستیندرجیت سنگھ کو لارنس بشنوئی منظم جرائم گروہ سے تعلق پرمطلوب قرار دیا گیاہے۔رپورٹ میں کیلیفورنیا یا کینیڈا میں مفروربھارتی شہری کو انتہائی پرتشدد، مسلح اورخطرناک بھی قراردیا گیا۔کینیڈین حکومت ستمبر2025میں بھارت میں سرگرم بشنوئی گروہ کو دہشت گرد تنظیم قراردے چکی ہے۔
امریکا، کینیڈا اور یورپی ادارے مشترکہ کارروائی میں بھارتی گینگ کے 24ملزمان کو گرفتار کر چکے ہیں۔بشنوئی گینگ بشمول ستیندرجیت سنگھ کینیڈا میں خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
ٹارگٹ کلنگز میں ملوث بشنوئی گینگ بیرون ملک مقیم معروف بھارتی شخصیات کو کھلے عام قتل کی دھمکیاںدینے میں بھی ملوث ہے ۔







