مقبوضہ جموں و کشمیر

ادھمپور: سڑک کی خستہ حالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں لوگوں نے علاقے کی سڑک کی خستہ خالی کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔
لوگوں نے جموں کو ادھم پور شاہراہ سے ملانے والی رہمبل علاقے کی ‘زیرو موڑ فلاٹا روڈ’ کی انتہائی خستہ حالی کے خلاف محکمہ پبلک ورکس کے حکام کے خلاف شدید احتجاج کیا۔احتجاج کرنے والے مقامی افراد فلاٹا کے مقام پر جمع ہوئے اور متعلقہ حکام کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔ وہ سڑک کی فوری مرمت اور اس پر نئی تارکول بچھانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سڑک کی حالت انتہائی ابتر ہے اور اس پر گاڑیاں چلانا تو درکنار، پیدل چلنا بھی مشکل ہے لہذا اس کی فوری مرمت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ اعلی حکام کو سڑک کی خراب حالت سے بارہا آگاہ کیا گیا، لیکن اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر حکام نے معاملہ کیطرف فوری توجہ نہ دی تو وہ اپنے احتجاج میں تیزی لائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button