بھارت : ” سی ای سی ” کے استعفے کے مطالبے میں تیزی ،ممبئی میں ہزاروں لوگوں کا احتجاج
نئی دلی میں پولیس نے جنتر منتر کی طرف مارچ کے دوران کم ازکم 7سو افرا د حراست میں لیے
ممبی :ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت میں ہزاروں افراد نے کاکروچ جنتا پارٹی(سی جے پی) کے احتجاج میں حصہ لیا جو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے پر زور دینے کیلئے کیا گیا۔
انتظامیہ نے ممبئی کے پارک میں احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کیا تھالیکن اس کے باوجود خواتین سمیت ہزاروں لوگ پابندیوں ، رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پارک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ۔ مظاہرین نے پلے کارڑ اٹھا رکھے تھے جن پر ”گیانیش جسٹ ریزائن اور غدار گیانو کو جانا ہی ہوگا”جیسے نعرے درج تھے۔ احتجاج میں سٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا اور آل انڈیا سٹوڈنٹس فیڈریشن جیسے گروپس بھی شریک تھے۔ معروف ادار کار نصیر الدین شاہ ، شبانہ اعظمی، گلو کار وشال ددلانی بھی احتجاج میں دکھائی دیے۔
دریں اثنادارلحکومت نئی دلی میں پولیس نے کم از کم سات سو افراد کو اس وقت حراست میں لیاجب وہ چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے جنتر منتر کی طرف مارچ کر رہے تھے ۔ مارچ میں عام آدمی پارٹی، سٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا ، آل انڈیا سٹوڈنٹس فیڈریشن ، نیشنل سٹوڈنٹس یونین آف انڈیا، انڈین یوتھ کانگریس اور دیگر طلباء و نوجوان تنظیموںنے حصہ لیا۔ مظاہرین خصوصی نظر ثانی مہم کے دوران لاکھوں رائے دھندگان کے نام حذف کیے جانے پر چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر ‘سی ای سی” گیانیش کمار کی تصویر کے ساتھ، استعفیٰ دو جیسے پیغامات درج تھے ۔ انہوںنے متنازعہ چیف جسٹس کے خلاف نعرے لگائے









