مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ عمر فاروق دوبارہ گھروں میں نظر بند

متحدہ مجلس علما کا بانڈی پورہ اجلاس ملتوی

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں متحدہ مجلسِ علما جموں و کشمیرنے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمامیرواعظ عمر فاروق کی دوبارہ گھر میں نظربندی کے بعد بانڈی پورہ میں کل منعقدہونے والا پہلا ضلعی سطح کا علما اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، یہ اجلاس 15 ستمبر 2026 کو سرینگر میں ایم ایم یو کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ علما کانفرنس کا تسلسل تھا۔ اس کانفرنس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے 70 سے زائد ممتاز علمائے کرام نے شرکت کی تھی۔
کانفرنس میں معاشرے کو درپیش سنگین سماجی اور ماحولیاتی مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی۔ ان مسائل کے حل اور اصلاحِ معاشرہ میں علما کے کردار پر بھی غور کیا گیا تھا۔
اجلاس میں بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ، منشیات کے استعمال، خودکشیوں، خود کو نقصان پہنچانے کے رجحان اور نوجوانوں میں ذہنی و جذباتی پریشانی جیسے مسائل زیر بحث آئے تھے۔
کانفرنس میں ہونے والی مشاورت پر آئندہ لائحہ عمل بھی طے کیا گیا تھا۔ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس مہم کا دائرہ وسیع کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مستفید کرنے کے لیے جموں، کشمیر اور لداخ کے مختلف اضلاع میں اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ اسی سلسلے کا پہلا ضلعی اجلاس کل بانڈی پورہ میں ہونا تھا۔
ایم ایم یو کے مطابق اجلاس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے۔ اس میں ممتاز علمائے کرام کی شرکت متوقع تھی۔ تاہم، میرواعظ کی گھر میں نظربندی سے ان کی شرکت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی۔ منتظمین کے پاس اجلاس ملتوی کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔
ایم ایم یو نے میرواعظ کی نظر بندی کو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت قرار دیا۔ تنظیم نے کہا کہ ایسی پابندیاں میرواعظ کی مذہبی اور سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں رکاوٹ بنتی ہیں۔تنظیم نے مزید کہا کہ یہ پابندیاں سماجی اصلاح، اتحاد اور اجتماعی فلاح کے لیے علمائے کرام کی اہم مشترکہ کوششوں کو بھی متاثر کرتی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button