مقبوضہ جموں و کشمیر

آغا سید روح اللہ مہدی نے بی جے پی کی حمایت کے بارے میں رام مادھوکے بیان کو مسترد کر دیا

جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کو معمول کا حصہ نہیں بننے دوں گا، روح اللہ مہدی

سرینگر: غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے سابق رہنما اور سرینگر سے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے بی جے پی رہنما رام مادھو کے اس بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے کہ بڈگام میں ان کا عوامی جلسہ بی جے پی کی حمایت سے منعقد کیا گیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغاسید روح اللہ مہدی جنہوںنے 3 نومبر کو بڈگام میں نیشنل کانفرنس اور سرینگر کی لوک سبھا نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، ایک بیان میں کہاکہ بی جے پی لیڈروں کی کوئی بھی مداخلت انہیں جموں و کشمیر میں موجودہ سیاسی صورتحال کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہاکہ چاہے بی جے پی کے کتنے ہی رہنما ان کی حمایت کے لیے کیوں نہ پہنچ جائیں،وہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کو معمول کا حصہ نہیں بننے دیں گے۔آغا سید روح اللہ مہدی نے کہاکہ وہ بی جے پی کی پالیسیوں، جموں و کشمیر کے حوالے سے اس کے رویے اور خطے کے ساتھ جارحانہ برتائو کی مخالفت جاری رکھیں گے ۔
انہوں نے نیشنل کانفرنس کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ این سی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ انہوں نے پارٹی سے اختلافات کی بنیادی وجہ بی جے پی کے سامنے اس کی پسپائی کو قرار دیاتھا۔
واضح رہے کہ رام مادھو نے 3نومبر کو جموں کے دورے کے دوران دعویٰ کیاتھا کہ روح اللہ بڈگام میں جلسہ ‘بی جے پی ‘کی حمایت سے کر رہے ہیں، جبکہ انہوں نے نیشنل کانفرنس کو ایک واضح طور پر منقسم جماعت قرار دیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button