بھارت

آسام: بی جے پی حکومت نے مزید 42مسلم خاندانوں کے گھرمسمار کر دیے

گوہاٹی:ریاست آسام میں بی جے پی حکومت نے ایک اور مسلم مخالف مسماری مہم میںضلع لکھیم پور کے بوربیل گائوں میں بے دخلی کی ایک بڑی کارروائی کے دوران 42 مسلم خاندانوں کے گھروں کو مسمار کر دیے ہیں، جس سے خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوںلوگ شدید سردی میں بے گھر ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ایک مطلع شدہ قبائلی پٹی کے اندر تقریبا اراضی کو خالی کرنے کے لیے صبح سویرے بلڈوزر اور فورسز اہلکاروں کی ایک بڑی نفری تعینات کی۔آپریشن کے نتیجے میں سینکڑوں مسلمان، بے گھر ہو گئے ہیں۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ برسوں سے یہاں مقیم ہیں اور ان کے کچھ خاندان کئی نسلوں سے وہاں آباد ہیں۔
جب بلڈوزر ان کے مکانات گرانے آئے، پریشان حال رہائشیوں نے حکام سے التجا کی کہ وہ انہیں نہ اکھاڑ دیں۔ ہم امن پسند لوگ ہیں۔ ہمیں بے دخل نہ کریں۔کچھ متاثرہ رہائشیوں کو ایک وائرل ویڈیو میں اپیل کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے ”ہم اس شدید سردی میں کہاں جائیں گے؟ ہمیں آباد ہونے کی جگہ دیں اور ہمیں عزت کے ساتھ رہنے دیں۔ رہائشیوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھروں کو کھونے کے بعد اپنے بچوں کی حفاظت کیسے کریں گے۔
کئی خاندانوں نے کہا کہ حکومتی اہلکاروں نے پہلے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ زمین فراہم کی جائے گی اور مکان بنانے دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے زمین کی مناسب الاٹمنٹ حاصل کرنے کی امید میں برسوں انتظار کیا، لیکن اب صرف بے دخلی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔متاثرہ رہائشیوں نے یہ سوال بھی کیا کہ اگر ان کا قبضہ غیر قانونی سمجھا جاتا ہے تو ان سے زمینی محصول کیوں وصول کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان گھرانوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ اسی علاقے میں سرکاری اراضی پر قابض ہندو خاندانوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button