مقبوضہ جموں و کشمیر

عدالت نے صحافی فہد شاہ کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

fahad

 

سرینگر 05 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے صحافی فہد شاہ کو عدالت میں پیش کیااور عدالت نے انہیں 10 دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فہد شاہ جمعہ کی شام سے پولیس کی حراست میں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فہد شاہ کے وکیل نے گرفتاری کی وجہ جاننے کے لئے درخواست دی ہے اور عدالت نے پولیس کو دو دن میں وجوہات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وکیل دفاع گرفتاری کی وجوہات جاننے کے بعد ہی ضمانت کی درخواست دیں گے۔
دریں اثناءجموں و کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے دو ارکان فہد شاہ کی عیادت کے لیے پولیس سٹیشن گئے۔بھارتی پولیس نے پلوامہ کے فوجی آپریشن کے بارے میں رپورٹنگ کرنے پرفہدشاہ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button