خصوصی رپورٹمقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری بھی انسان ہیں، ان کی زندگیاں بھی اہمیت رکھتی ہیں: رپورٹ

اسلام آباد 06 فروری (کے ایم ایس)کشمیری بھی انسان ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ یہ نعرہ بلند کیا جائے کہ کشمیریوں کی زندگیاںبھی اہمیت رکھتی ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے کیونکہ مقبوضہ جموں و کشمیرسے المناک سانحات اور صدموں کی نہ ختم ہونے والی کہانیاں مسلسل سامنے آ رہی ہیں۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیاکہ مقبوضہ علاقے میں قتل و غارت، تشدد، اغوا اور خواتین کی بے حرمتی ایک معمول بن چکا ہے۔1989 سے اب تک 95 ہزار971کشمیری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیںلیکن عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 اگست 2019 سے کشمیریوں کی پریشانیوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جب مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کیا اور علاقے کا فوجی محاصرہ کیا۔ بھارتی فوج کے محاصرے سے مقبوضہ جموں وکشمیر دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل بن گئی ہے۔ رپورٹ میں سوال اٹھایاگیا کہ کشمیریوں کوآخر کب تک ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا؟ کیا اب وقت نہیں آگیا کہ ان کی مدد کی جائے کیونکہ کشمیریوں پر بھی ” جینے کا حق“ لاگو ہوتا ہے۔ کشمیریوں کی جانوں کے ضیاع پر دنیا خاموش کیوں ہے؟ کیا وہ باوقار زندگی گزارنے کا حق نہیں رکھتے؟“رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ کشمیریوں کی زندگیوں کو آر ایس ایس کی سرپرستی والی ہندوتوا حکومت نے جہنم بنا دیا ہے اور وہ مودی کی فسطائیت کا شکار ہیں کیونکہ مودی مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوتوا ایجنڈا مسلط کرنے کے لیے تمام کشمیری مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور عالمی برادری کو مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارت کاظالمانہ قبضہ ختم کرانے کے لیے اس پر دباو¿ ڈالنا چاہیے اور واضح طور پر بتادینا چاہیے کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button