مقبوضہ جموں و کشمیر

یورپی سول سوسائٹی کومقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

برسلز07فروری (کے ایم ایس)
کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام ایک ویبینار کے مقررین نے یورپی عوام بالخصوص یورپین سول سوسائٹیزپر زوردیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کی مناسبت سے منعقد ہ ویبینار کے مقررین میں چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید، پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال ملک، سلواکین نژاد ہنگری کے صحافی میکولاس کریوانسکی، برسلز میں مقیم ہنگری کے ایک اور صحافی اندرے بارکس، برطانیہ سے پالیسی انالیسٹ سعدیہ میر، ہالینڈ کے صحافی اور مورخ اویت کلائی، انسانی حقوق کی برطانوی کارکن کلارے بادویل اور برطانیہ کی انسانی حقوق کی ایک اور کارکن مس شینی شامل تھیں جبکہ نظامت کے فرائض برطانیہ سے پالیسی انالسٹ اور اکیڈیمک شخصیت سعدیہ میر نے انجام دیئے۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر یورپی عوام کی آگاہی کے لیے ہم نے گذشتہ کئی برس سے ایک مہم شروع کررکھی ہے اورہمارا ہدف یورپی عوام اور خاص طور پر یورپین سول سوسائٹی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یورپ میں عوامی رائے عامہ کو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشال ملک نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور بھارتی فورسز ان جعلی مقابلوں میںکشمیری نوجوانوں کی نسل کشی کررہی ہیں۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی نسل کشی روکوائے۔ صحافی میکولاس کریوانسکی نے کہاکہ ہمیں کشمیریوں کے حقوق کے مسئلے کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے ہمیشہ اقلیتوں کو سپورٹ کیا ہے اور دنیا میں جہاں کہیں بھی اقلیتوں کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے، اس کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ بھی ہورہا ہے، ٹھیک نہیں۔ صحافی اندرے بارکس نے کہاکہ بھارت کی مودی حکومت بھارت کے اندر اقلیتوں پر ظلم کررہے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی اس کے ظلم و ستم سے محفوظ نہیں۔ پالیسی انالسٹ و اکیڈیمک پرسن سعدیہ میر نے کہاکہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر خصوصا مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کے حوالے سے آگے آنا چاہیے۔ دنیا کی تمام آزادی پسند عوام مل کر مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز بلند کریں۔کلارے بادویل نے کہاکہ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے لوگوں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکوانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو اپنے مستقبل کے فیصلے کے حوالے سے رائے شماری کا حق دیا جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button