مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں نے ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کر دیا
سرینگر09 اپریل(کے ایم ایس)مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران آج ضلع اسلام آباد میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان نثار احمدڈار کوضلع اسلام آباد کے علاقے سریگفوارہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
قبل ازیں علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی روہت شرما اور انکیش کمار زخمی ہو گئے تھے۔ قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔ آخری اطلاعات تک علاقے میںبھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔