مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی

casoسرینگر 19 فروری(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف ) کے اہلکاروں پر مشتمل فوجیوں نے ضلع کے علاقے چیرہ مرگ زینہ پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے ۔ انتظامیہ نے علاقے کی ناکہ بندی اور ،انٹرنیٹ اورموبائل سروس معطل کررکھی ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک فوجیوں نے علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button