مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:آکسیجن سلنڈر کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق

سرینگر 21 فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر میں ایک دکان میں آکسیجن سلنڈر کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقے چھانہ پورہ علاقے میں پیر کے روزایک دکان میں آکسیجن سلنڈر کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت 55سالہ قیصر احمد نقشبندی کے طورپر ہوئی ہے ۔ دھماکہ قیصر کی دکان میں رکھے آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔دھماکے میں قیصر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button