مقبوضہ جموں و کشمیر

علاقائی امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے، چین

بیجنگ 05 اگست (کے ایم ایس) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف واضح اور مستقل ہے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے دیرینہ تنازعہ کو مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ترجمانHua Chunying نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیر کے معاملے پر چین کا موقف واضح اور مستقل ہے، یہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تاریخ کا چھوڑا ہوا ایک مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری بھی اس مسئلے کے بارے میں ایک مشترکہ نقطہ نظر رکھتی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ درحقیقت چین نے تین برس قبل بھی یہی کہا تھا کہ متعلقہ فریقوں کو تحمل اور تدبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ان یکطرفہ اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جن سے کشیدگی میں اضافے کا خطرہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button