مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں وکشمیر نیشنل پنتھرز پارٹی کا دہلی کے جنتر منتر پر مظاہرہ
نئی دہلی 12 مارچ (کے ایم ایس)جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے کارکنوں نے تنظیم کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ کی قیادت میں نئی دہلی کے جنتر منتر پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے بی جے پی مخالف نعرے لگاتے ہوئے بھارتی پارلیمنٹ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی بھاری نفری نے انہیں روک دیا۔ ش دیو سنگھ نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہو ئے جموںوکشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کے مطالبے کو دہرایا ۔انہوں نے کہا کہ 05 اگست 2019 کو مقبوضہ جموںوکشمیرکی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کا بی جے پی کی بھارتی حکومت کا فیصلہ کشمیری عوام کے دل و دماغ میںبھارت کے تئیںشدیدنفرت کا باعث بنا ۔