مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: محکمہ صحت کے سینکڑوں ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

سرینگر18 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتہائی قلیل یومیہ اجرت پر کام کرنے والے محکمہ صحت کے سینکڑوں ملازمین نے قابض بھارتی حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سری نگر کی پریس کالونی میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاجی ملازمین نے حکام کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ انکے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ملازمین کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی باعزت زندگی گزارنے کا حق ہے لہذ حکام ا کم از کم اجرت ایکٹ لاگو کرکے اور ہماری خدمات کو باقاعدہ بنا کر ہمیں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے بتایا کہ صبح سے شام تک اپنے فرائض سرانجام دینے کے باوجود حکام کی طرف سے انہیںبے حسی کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button