مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: بھارتی پولیس نے تین صحافی حراست میں لے لیے

 

سرینگر 08 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے تین صحافیوں کو انکے خلاف درج جھوٹے مقدمات میں سرینگر میں حراست میں لے لیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے کاﺅنٹر انٹیلی جنس کشمیر(سی آئی کے) کے اہلکاروں کے ہمراہ معروف صحافیوں شوکت احمد موٹا ،اظہر قادری،ہلال میر کو انکے گھروں پر چھاپے مار کر گرفتار کرلیا۔انہیں سرینگر کے کوٹھی باغ تھانے میں منتقل کیا گیا۔ پولیس نے انکے لیب ٹاپ اور موبائل فون بھی ضبط کر لیے۔
شوکت احمد موٹا کشمیر نریٹرنامی جریدے کے چیف، ہلال میر ٹی آر ٹی ورلڈ کے ساتھ منسلک ہیںجبکہ اظہر قادری کئی خبر رساں اداروں کے ساتھ وابستہ ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button