مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :یوم پاکستان پر مبارکباد کے پیغامات والے بینرز آویزاں

سرینگر22مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدھ کو منائے جانے والے یوم پاکستان سے قبل سرینگر اور دیگر علاقوں میں مبارکباد کے پیغامات والے بینرز لگائے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر پولیٹکل ریزسٹنس موومنٹ کی طرف سے لگائے گئے بینرز پرپاکستان کے قومی پرچم، قائداعظم محمد علی جناح، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر لگی ہیں اوران میں پاکستانیوں کو ان کے قومی دن کی مبارکباد دی گئی۔
دریں اثناء جموں وکشمیر سٹوڈنٹس یوتھ فورم نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم لگائے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button