مقبوضہ جموں و کشمیر
اتر پردیش :میں دو افراد نے 14 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے آبرویزی کا نشانہ بنایا
کانپوربھارت 22 مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں دو افراد نے ایک 14 سالہ لڑکی کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اتردیش کے شہر کانپور میں نابالغ لڑکی اپنے گھر کے باہر جانوروں کو چرا رہی تھی کہ دو افراد نے اسے پکڑ کر اغوا کیا اور بعد میں آبروریزی کر ڈالی۔لڑکی کے گھنٹوں لاپتہ ہونے پر اس کے اہل خانہ نے پولیس کو شکایت درج کرائی۔ پورے گاو¿ں نے لڑکی کی تلاش کی لیکن وہ نہ ملی۔ اس دوران لڑکی کے ایک رشتہ دار کو اطلاع ملی کہ لڑکی رسی سے بندھی جھاڑیوں میں بے ہوش پڑی ہے ۔