مقبوضہ جموں و کشمیر

مغربی بنگال: ترنمول کانگریس رہنما کے قتل کے بعد آٹھ افراد کو جلا کرقتل کر دیا گیا

بیر بھوم مغربی بنگال 23 مارچ (کے ایم ایس) مغربی بنگال کے ضلع بیر بھوم میں حکمران ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ایک رہنما کے قتل کے نتیجہ میں تقریباً ایک درجن جھونپڑیوں کو آگ لگا دی گئی جسکے باعث دو بچوں سمیت آٹھ افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پولیس مغربی بنگال منوج مالویہ نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی رات ساڑے آٹھ بجے کے قریب ٹی ایم سی کے برشال گاو¿ں پنچایت کے نائب سربراہ بھدو شیخ کے قتل کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں اب تک 11 گرفتاریاں کی گئی ہیں اور علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button