مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے سرینگر سے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا

سرینگر23مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے بمنہ سے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگرکارہائشی نوجوان زبیرالطاف شیخ ہمدان کالونی کی طرف جارہا تھا کہ بمنہ چوک پر ایک پولیس چوکی پر تعینات اہلکاروں نے اسے روک کر گرفتار کرلیا۔ پولیس نے نوجوان سے قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے گزشتہ روز سرینگر، شوپیاں اور کولگام میں گھروں پر چھاپوں کے دوران تین اورکشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button