مقبوضہ جموں و کشمیر

سڑک حادثے میں زخمی بھارتی پولیس اہلکار ہسپتال میں چل بسا

سرینگر07اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سڑک کے حادثے میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار سرینگرمیں ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس اہلکار شبیر احمد بٹ سرینگر جموں ہائی وے پر اتوار کو ٹرک کی اس کے موٹر سائیکل سے ٹکر کی وجہ سے شدید زخمی ہو گیاتھا ۔ وہ سرینگر کے صورہ ہسپتال میں زیر علاج تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ ایک پولیس اہلکار کے مطابق وہ SPOرینک کا افسر تھا جو ضلع کولگام میں تعینات تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button