بھارت

اتر پردیش :ہندو توا عناصر کا مسلمان دکاندار پر تشدد، 15ہزارروپے لوٹ لیے

لکھنو07 اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سردھانہ میںہندو توا کے غنڈوںنے ایک مسلمان کو گوشت کی بریانی بیچنے کے شبہ میں سخت تشدد کانشانہ بنایا اور اسکی رقم لوٹ لی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ساجد نامی دکاندار پر شبہ کیا گیا کہ وہ گوشت کی بریانی فروخت کر رہا ہے حالانکہ بریانی میں گوشت موجود ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی لیکن ہندو توا عناصر نے اسکی مار پیٹ کی اور دکان کو نقصان پہنچایا۔ ساجد کی 15ہزار روپے کی نقدی بھی لوٹ لی گئی ۔21سالہ ساجد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکو بتایا کہ وہ معمول کے مطابق بریانی فروخت کر رہا تھا کہ چند لوگ آئے اور اس سے پوچھا کہ کھانے میں کیا فروخت کر رہے ہوجس پر میں نے انہیں بتایا سویا بریانی دستیاب ہے لیکن انہوں نے میری بات کر تے ہوئے کہا کہ میں گوشت کی بریانی بیچ رہا ہوں اور دیکھتے دیکھتے میر ی ساری بریانی ضائع کر دی اور15ہزار کی رقم بھی لوٹ لی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button