مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی پولیس نے سابق وزیر کو گرفتار کر لیا

6a4f1133-352b-48f2-bf51-edbbeee03234جموں 09 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے آج جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ سے سابق نام نہاد وزیر جتندر سنگھ عرف بابو سنگھ کو گرفتار کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ جتندر سنگھ کو حوالہ کی رقم کی وصولی سے متعلق ایک کیس میں گرفتار کیا گیا۔سنگھ 31 مارچ سے فرار تھا ۔جموں کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس چندن کوہلی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ سابق وزیرکو کٹھوعہ ضلع سے گرفتار کیا گیا۔بابو سنگھ 2002-2005 میں میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی-کانگریس کے دور حکومت میں وزیر تھے اور اب ایک تنظیم، نیچر-مینکائنڈ فرینڈلی گلوبل پارٹی کے چیئرمین ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button