مقبوضہ جموں و کشمیر

کرگل میں ایل اے ایچ ڈی سی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف جمہوریت بچائو مشعل بردار مارچ

کرگل:لداخ کے ضلع کرگل میں سول سوسائٹی کے ارکان نے لداخ خودمختار ہل ڈویلپمنٹ کونسل (ایل اے ایچ ڈی سی کے انتخابات ملتوی کیے جانے کے خلاف جمہوریت بچا ئوکے عنوان سے مشعل بردار مارچ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک اور لیہہ اپیکس باڈی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے لداخ میں جمہوری نمائندگی اور سیاسی حقوق کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا۔
سیاسی و سماجی تنظیموں نے سخت سرد موسم، موسمی نقل مکانی اور ووٹرز کی شرکت متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر 4 دسمبر کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لداخ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے 10 نومبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان کیا تھا۔
مارچ میں کرگل اور لیہہ کی سول سوسائٹی کے درمیان جمہوری حقوق اور لداخ کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بڑھتی ہوئی ہم آہنگی اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔
KMS-6/N

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button