مقبوضہ جموں و کشمیر

آندھرا پردیش :فارما پلانٹ میں آگ لگنے سے 6 ہلاک، 12 زخمی

حیدرآباد، 14 اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں آتشزدگی کے واقعے میں 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ ریاست کے مغربی ضلع گوداوری کے اکیریڈی گوڈیم میں اس وقت پیش آیا جب فارماسیوٹیکل پلانٹ کے یونٹ 4 میں ملازمین کام کر رہے تھے۔ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں میں کہا گیا ہے کہ اندیشہ ہے کہ گیس کے اخراج کی وجہ سے ری ایکٹر میں دھماکے سے آگ لگی۔مرنے والے چھ افراد میں سے چار ریاست بہار کے رہنے والے تھے۔ اب تک دو مقتولین کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button