مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے کولگام میں دو نوجوان شہیدکردیے

 

militant

 

سرینگر 23 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کولگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے میر ہامہ میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہیدکیا۔ بھارتی فورسز نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیااورگھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی ۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔

دریں اثناء ڈاکٹر مصعب، اعجاز الحق اور زید سلفی کی قیادت میںکل جماعتی حریت کانفرنس کا ایک وفد آج بڈگام کے علاقے کائوسہ میں شہید محمد یوسف کے گھر گیا اور سوگوار خاندان سے اظہار یکجہتی کیا۔ وفد نے بارہمولہ کے شہدا کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور تمام تر مشکلات کے باوجود جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔محمد یوسف کے قتل پر بڈگام کے علاقے کائوسہ میں ہڑتال کی گئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button