مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : سڑک حادثے میں ایک سرپنچ جاں بحق

سرینگر25 اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں کے قریب ایک بس اور ٹرک کے درمیان تصام میں ایک سرپنچ جاں بحق اور پنچایتی راج کے چار ارکان اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرکاری حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ ضلع کے علاقے رینزی پٹن کے قریب پنچایتی راج کے ارکان کو لے جانے والی بس کی ایک ٹرک سے ٹکر ہو گئی جس سے ایک سرپنچ فیاض احمد بٹ جاں بحق اورپنچایتی راج کے چار ارکان اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت حقیقت شاہ، عبدالقیوم شاہ، کانسٹیبل عبدالحمید بٹ، عبدالجبار لون، محمد اقبال شیخ اور عبدالاحد خان شامل ہیں۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button