مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی جیلوں میں نظربند کشمیریوں کے اہلخانہ ان کی سلامتی کے حوالے سے خدشات کا شکار

سرینگر16مئی (کے ایم ایس) بھارتی جیلوں میںغیر قانونی طور پر نظربند کشمیریوں کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی سلامتی کے حوالے سے شدیدتشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ بھارتی پولیس انہیں مقررہ تاریخوں پرعدالتوں میں پیش نہیں کر رہی ہے۔
سینکڑوں نظربندوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس حقیقت کے باوجود کہ بھارتی پولیس نظربندوں کے خلاف کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے ،سیاسی قیدی مہینوں، سالوں اور دہائیوں تک جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند رہتے ہیں، ۔اہل خانہ نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری لاقانونیت کی صورتحال اور بھارت کی مختلف جیلوں میں نظر بندکشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button