مقبوضہ جموں و کشمیر
آغا روح اللہ کا بھدرواہ میں شہری کے قتل پر اظہار تشویش، واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور رکن بھارتی پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ نے ضلع ڈوڈہ کے علاقے بھدرواہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک شہری کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی فوری، غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آغا روح اللہ نے کہا کہ ایک شہری کی جان کا المناک نقصان گہرے غم اور تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا حقائق تک پہنچنے کیلئے واقعے کی منصفانہ تحقیقات ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات اس قدر شفاف ہونی چاہئیں کہ عوام اس پر پورا اعتمادکریں ۔انہوںنے شہید نوجوان کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لوگوں سے امن برقرار رکھنے اور تحمل سے کام لینے کی اپیل کی۔





