مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت رہنما خورشید پرے کو غیر قانونی نظربندی سے رہائی پر مبارکباد

سرینگر 28مئی (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما اور جموں و کشمیر مسلم لیگ کے قائم مقام چیئرمین عبدالاحمد پرہ، وحید احمد گوجری اور ارشاد احمد پرہ آج منڈی گام قاضی آبادگئے اورغیر قانونی نظربندی سے حال ہی میں رہاہونے والے حریت رہنما خورشید احمد پرے کو مبارکباد دی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خورشید احمدپرے کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں دو سال کی نظربندی کے بعد حال ہی میں رہا کیا گیا۔ ان کو اس سے پہلے بھی کئی بار نظربند کیاگیا تھا اور 2016میںان کے والد اور بھائی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔اس موقع پر عبدالاحد پرہ نے خورشید احمد پرے کو مبارکباد دی اور ان کے بلند حوصلوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button