جموں
کشتواڑ:بی جے پی رہنماﺅں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف ہڑتال کی گئی
جموں09 جون (کے ایم ایس) بھارتیہ جنتاپارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے کے قصبے کشتواڑ میں ہڑتال کے باعث معمولات زندگی مفلوج رہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال جامع مسجد کشتواڑ کی انتظامیہ نے دی ہے جبکہ مقامی بار ایسوسی ایشن نے اسکی حمایت کی تھی۔ کشتواڑقصبے میں بدھ کے روز مسلمانوں کی دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ ٹریفک کی آمد و رفت انتہائی کم تھی۔ بار ایسوسی ایشن کشتواڑ کے وکلا نے بھی احتجاجاًکا م کا بائیکاٹ کیا۔بار ارکان نے گستاخانہ تبصروں میں ملوث بی جے پی رہنماﺅں کےخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔