بھارت

بھارت: برطانوی خاتون کو اپنے شوہر کے سامنے آبروریزی کا نشانہ بنایا گیا

پاناجی بھارت09 جون (کے ایم ایس)بھارتی ریاست گوا میں آرمبول ساحل کے قریب ایک برطانوی خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے ایک مقامی شخص نے مساج دینے کے بہانے آبروریزی کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ملزم بتیس سالہ Vincent D’Souza ایک ایسے گروپ کا حصہ ہے جو شمالی گوا ضلع کے ارمبول ساحل کے قریب مساج کی خدمات پیش کرتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ماضی میں ایک اسکول لائبریرین کے طور پر بھی کام کیا تھا۔
گوا کی سیر کیلئے جانے والی ادھیڑ عمر کی برطانوی خاتون کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق ملزم نے اس کے ساتھ مساج دینے کے بہانے اس وقت عصمت دری کی جب وہ ساحل سمندر کے قریب واقع سویٹ واٹر جھیل کے قریب لیٹی ہوئی تھی۔یہ واقعہ 2 جون کو پیش آیا تھا، لیکن خاتون نے برطانیہ میں اپنے اہلخانہ سے مشورے اور برطانوی سفارت خانے سے مدد طلب کرنے کے بعد پیر کوتھانے میں شکایت درج کرائی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ شکایت ملنے کے بعد پولیس نے کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button