بھارت

پیغمبر اسلام ۖ کی شان میں گستاخی : نماز جمعہ کے موقع پرگجویل میں انوکھا احتجاج

WhatsApp Image 2022-06-10 at 2.46.34 PM (1)گجویل10جون (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے علاقے گجویل میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی لیڈر نوپورشرما اورنوین جندال کی طرف سے حضرت محمد ۖ خاتم النبیین کی شان میں گستاخی کے خلاف انوکھا احتجاج کیاگیا ۔
نماز جمعہ کے موقع پر احتجاجامسجد کی سیڑھیوں پربی جے پی ترجمان نوپور شرما اورنوین کمارجندال کی تصاویرچسپاں کردی گئیں ،مسجد آنے والے تمام نمازی ان پر پیر رکھ کر آگے بڑھے ۔
واضح رہے کہ شان رسالتۖ میں گستاخی کے خلاف دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی مسلمانوں کے احتجاج کاسلسلہ جاری ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button