مقبوضہ جموں و کشمیر

سید علی گیلانی کو شاندار خراج عقیدت پیش

برمنگھم 17ستمبر ( کے ایم ایس )
تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ کی کال پر برطانیہ ، ڈنمارک ، ناروے ، اٹلی اور جرمنی کے مختلف شہروں میں بزرگ کشمیری حریت قیادت شہید سید علی گیلانی کی یاد میں تعزیتی پروگرام منعقد کیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تعزیتی پروگراموں میں تارکین وطن کشمیریوں اور پاکستانیوں نکی ایک بڑی نے شرکت کی اور بزرگ قائد کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے کہا کہ بزرگ قائد نے ”ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے“ کا نعرہ تخلیق کیا اور کشمیری مرحوم رہنما کے اس خواب کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ تحریک کشمیر برطانہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے برمنگھم میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی نے غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی کی جدوجہد کی پاداش میں اپنی بیشتر زندگی جیلوں میں گزاری اور وہ گزشتہ 12 برس سے سرینگر میں گھر میں نظر بند تھے۔ انہوں نے کہ بھارتی حکومت نے بزرگ رہنما کو ایک منظم طریقے موت کے منہ میں دھکیل دیا اور بعد میں ان کی میت اہلخانہ سے چھین کو رات کی تاریکی میں دفنا دی۔انہوںنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹنے اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کرنے کی پاداش میں مرحوم قائد کے اہلخانہ کے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ کشمیری اب یتیم ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے کشمیر کاز سے غیر متزلزل عزم کی صورت میں ایک وراثت چھوڑی ہے جس کی حفاظت ہر کشمیری کی ذمہ داری ہے۔ تحریک کشمیر ڈنمارک کے صدر عدیل احمد آسی نے کہا کہ ہم سب سید علی گیلانی ہیں اور اس وقت تک آرام سے نہیں بٹھیں گے جبکہ بھارت کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق ، حق خود اردیت نہیں دیتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button