مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:سوپور میں بھارتی فوجی ہلاک

سرینگر14جون)کے ایم ایس(غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںشمالی کشمیر کے قصبے سوپورمیں ایک بھارتی فوجی پراسرار حالت میں ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجی اہلکار کی شناخت 27سالہ گورپریت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو مازبگ سوپور میں تعینات تھا۔ وہ اچانک گرکر بے ہوش ہو گیا، اسے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سوپور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔بھارتی فوج کی22راشٹریہ رائفلز سے وابستہ مذکورہ اہلکار کا تعلق بھارتی پنجاب کے علاقے ملک پور سے تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button