مقبوضہ جموں و کشمیر

سیدبشیر اندرابی کی کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے نومنتخب ارکان کو مبارک باد

سرینگر16 جون (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماء اور جموںو کشمیر ڈیموکریٹک پولٹیکل موومنٹ کے چیئرمین سید بشیر اندرابی نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے حالیہ انتخابات کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید بشیر اندارابی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں محمود احمد ساغر کوکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا کنوینر،شیخ عبد المتین کو جنرل سیکرٹری اور امتیاز وانی کو سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کوفعال بنانے اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔انہوں نے حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے انتخابات کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ۔ سیدبشیر اندرابی نے کہاکہ اس وقت بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وتشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی اہم ذمہ داری کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ پر عائدہوتی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیدارتمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ کشمیریوں کی آواز کوعالمی سطح تک پہنچایاجا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button