بھارت

حیدر آباد :نوپور شرما کے خلاف پوسٹرز لگانے پر 3مسلم نوجوان گرفتار

ARRESTحیدرآباد 17 جون (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارلحکومت حیدر آباد میں نبی آخر الزمان ۖ سے متعلق گستاخانہ بیانات دینے والی بھارتیہ جنتاپارٹی کی لیڈر نوپورشرما کے خلاف پوسٹر چسپاں کرنے پر پولیس نے 3مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے پرانے شہر دبیر پورہ اورچنچل گوڑہ میں نوپور شرما کے خلاف 2دن قبل پوسٹرز چسپاں کرنے پر3مسلم نوجوانوں غوث الرحمن، غلام عبدالحبیب اور سید امجد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔ دبیر پورہ پولیس میں نوجوانوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 295A، 504اور 505(1)کے تحت مقدمہ درج کرایاگیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button