بھارت: توہین آمیز بیان کی مرتکب نوپور شرما غائب، ممبئی پولیس دلی میں تلاش کرتی رہی
ممبئی18 جون (کے ایم ایس)ممبئی پولیس نے پیغمبر اسلام ﷺ کی شان اقدس میں توہین آمیز بیان کی مرتکب بھارتیہ جنتاپارٹی کی رہنما نوپور شرما کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا تھاتاہم وہ ابھی تک پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئی ہیں ۔
رضا اکیڈمی کی طرف سے درج کی گئی شکایت کے بعد ممبئی پولیس نے نوپور شرما کو سمن جاری کیا ہے ۔شرما کو طلبی کا نوٹس دینے کیلئے ممبئی کے پائدھونی تھانے کی ایک نئی دلی پہنچی تاہم وہ بی جے پی رہنما تک رسائی حاصل نہ کرسکی ۔ شرما کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 25 جون کو صبح 11 بجے پائدھونی پولیس کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ دہلی پہنچنے کے بعد ممبئی پولیس کی ٹیم نے دلی پولیس سے اس سلسلے میں تعاون طلب کیا تاہم اسے دارلحکومت کی پولیس نے خاطر خواہ تعاون فراہم نہیں کیا۔ ممبئی پولیس ٹیم کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع ابلاغ کو بتایاکہ دہلی پولیس نے زیادہ تعاون نہیں کیا۔ انہوںنے کہا کہ شرما کو بعد ازاں ای میل کے ذریعے نوٹس بھیجا گیا