بھارت

بھارت:نکسل وادیوں کے حملے میں بھارتی پیراملٹری کے تین اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

نئی دہلی21جون (کے ایم ایس) بھارتی ریاستوںچھتیس گڑھ اور اڑیسہ کی سرحد پر واقع علاقہ نوپاڑا میں نکسل وادیوں کے حملے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف) کے تین اہلکار ہلاک اورمتعدد ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ حملہ منگل کی سہ پہر تین بجے کے قریب کیاگیا۔ نکسل وادیوں نے سی آر پی ایف کی 19بٹالین کی روڈ اوپننگ پارٹی پر اچانک فائرنگ شروع کردی جس سے تین اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ کئی اہلکاوںکے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اے ایس آئی شیشو پال سنگھ ، اے ایس آئی شیو لال اور کانسٹیبل دھرمیندر کمار سنگھ کے طورپر ہوئی ہے۔آئی جی پولیس(آپریشنز)امیتابھ ٹھاکر نے کہا کہ نکسلیوں نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں سے تین اے کے 47رائفلیں بھی چھین لیں اور موقع سے فرار ہوگئے۔ نوپاڑا کے ایس پی اور سی آر پی ایف کے سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایس او جی اور سی آر پی ایف کی مزید ٹیمیں آپریشن میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button